انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نوٹ بندي کے بعد سامنے آنے والے منی
لانڈرنگ کے معاملات میں ایکسیس بینک کی ایک شاخ کے دو افسران اور دیگر
افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کردیا ہے۔اس میں بینک کی کشمیری گیٹ میں واقع شاخ میں
تعینات افسر ونیت گپتا ( برانچ
منیجر) اور شوبھت سنہا (آپریٹنگ منیجر) کو نامزد کیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے راجیو کشواہا کی متعدد کمپنیوں کے لئے 40 کروڑ
کے ممنوعہ نوٹوں کو تبدیل کرنے کا کام کیا اور اس کے لئے بھاری کمیشن لیا
گیا۔